27 اپریل، 2017، 12:19 AM

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سوشل میڈیا پر ایک ماہ کی پابندی عائد

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سوشل میڈیا پر ایک ماہ کی پابندی عائد

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فیس بک،ٹوئیٹر،واٹس ایپ سمیت22 سوشل ویب سائٹس پر ایک ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فیس بک،ٹوئیٹر،واٹس ایپ سمیت22 سوشل ویب سائٹس پر ایک ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کشمیر کی مقامی انتظامیہ نے  وادی میں امن عامہ کے مفاد میں یہ اقدام اُٹھا یاہے، کشمیریوں کو فیس بک، ٹوئٹر، واٹس ایپ، کیو کیو، وی چیٹ، کیوزون، ٹمبلر، گوگل پلس، بائیڈو، سکائپ، وائبر، لائن، سنیپ چیٹ، پنٹریسٹ، انسٹا گرام اور ریڈ اٹ تک رسائی نہیں ہوگی۔
حکومتی پابندی پر عوامی حلقوں میں شدیدردعمل سامنے آیا ہے۔کشمیریوں نے اس فیصلے کو 'انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت ایسا کر کے  شکست کا اعترافِ کر رہی ہے۔

News ID 1872077

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha